109

طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،پینے کا صاف پانی کی عدم دستیابی،ناکافی سہولیات صحت و تعلیم ،بد عنوانی اور کرپشن سمیت متعدد تحائف شریف برادران نے عوام کو دئیے۔حافظ عمار یاسر

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،پینے کا صاف پانی کی عدم دستیابی،ناکافی سہولیات صحت و تعلیم ،بد عنوانی اور کرپشن سمیت متعدد تحائف شریف برادران نے عوام کو دئیے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر نے اپنے ایک بیان میں کئے ،ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل دیا ہے

،14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ،حکومت کاپانچ سالوں میں بجلی پیدا کرنے کے دعوے دعوے ہی رہ گئے ہیں ،مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں عوام کو محرمیوں اور مایوسی کے سار کچھ نہ مل سکا ،مزید کہنا تھا کہ اب عوام باشعور ہو چکی ہے ،اب عوام کو مزید جھوٹ بول کر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ،2013کے الیکشن میں ووٹ کے حصول کے لئے حلقہ کی عوام کو دکھانے جانے والے ضلع ،یونیورسٹی کے سہانے خواب پانچ سالہ دور اقتدار میں بھی حقیقت نہ بن سکے ،اب ن لیگی حکمران کس منہ سے حلقہ کی عوام سے ووٹ مانگنے کا حق رکھتے ہیں ،حلقہ این اے65کی عوام چودھری پرویز الہی کے پانچ سالہ دور اقتدار اور شریف برادراں کے 30سالہ دور اقتدار کا موازنہ کرکے فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے لوٹ مار کرنے والوں اور ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو ایک بار پھر اپنے اوپر مسلط کرنا ہے یا چودھری پرویز الہی کی صورت میں علاقہ کی ترقی کی ضمانت لینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں