539

ن لیگ ملک سلیم اقبال گروپ کو ایک اور دھچکا،سلیم اقبال کے دست راست مسلم لیگ ق میں شامل

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال کے دست راست، مسلم لیگ نون کے دیرینہ کارکن اور

سماجی و سیاسی شخصیت سابق کونسلر الحاج عبدالرشید نے اپنی مکمل برادری کے ہمراہ نون لیگ کو خیر آباد کہہ دیا اور فرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عمار یاسر کی تلہ گنگ شہر کی خدمات سب کے سامنے ہیں ان کے والد مرحوم کے ساتھ میرے خاندان کا بڑا تعلق رہا ہے حافظ عمار یاسر میرے بیٹوں کی طرح ہیں یہ عوام کے لئے درد دل رکھتے ہیں ان کی سابقہ خدمات کو دیکھتے ہوے میری پوری برادری اور میں نے اور میرے بیٹوں نے ان کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس سے بڑھ کر علاقے اور شہر کی خدمت کریں گے. اس پر حافظ عمار یاسر نے الحاج عبدالرشید اور ان کی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا جس طرح حاجی صاحب نے ان پر اعتماد کیا انشاء اللہ میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا. اس اہم پیش رفت پر اور تلہ گنگ کی اہم اور سب سے بڑی برادری کی حمایت کے بعد حافظ عمار یاسر کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی. اس موقع پر ان کے بھانجے مسعود احمد کاظمی، مقصود احمد، شہزاد احمد، حاجی بشیر، حاجی صدیق احمد، محمد فاروق، محمد زبیر، شیخ سعید، محمد رومان، ملک کبیر احمد ملک شفقت، شیخ ظفر بھی موجود ہیں. ی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں