172

ڈہوک شاہ گل حسن سے ملک محمد یعقوب نے اپنی برادری سمیت چوہدری رویز الٰہی،حافظ عمار یاسر اور ملک اﷲ یارخان دندہ گروپ میں شامل

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک) ڈہوک شاہ گل حسن سے ملک محمد یعقوب نے اپنی برادری سمیت چوہدری رویز الٰہی،حافظ عمار یاسر اور ملک اﷲ یارخان دندہ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی،پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر کو بھرپور کامیابی دلوائیں گے، ملک محمد یعقوب اور ملک اﷲ یارخان دندہ کی بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق ڈہوک شاہ گل حسن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد یعقوب نے گزشتہ روز اپنے ڈیرے پر ایک بہت بڑاکھڑاک کیا جس میں ان کی تمام برادری نے شرکت کی ۔ملک اﷲ یارخان دندہ شاہ بلاول کی کوششوں سے تمام برادری چوہری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر گروپ میں شامل ہوگئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک یعقوب نے کہا کہ گھمبیرڈیم کیلئے ڈہوک شاہ گل حسن کے لوگوں نے زمینیں دیں جن کا معاوضہ تاحال ادا نہ کیا گیا ہے اب ہم چوہدری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر کو شاندار کامیابی دلوانے کیلئے دن رات ایک کردیں گے۔ملک اﷲ یارخان آف دندہ نے ملک یعقوب اور ان کی برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں