235

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کل تحصیل لاوہ کے گاؤں گوہل کا دورہ کریں گے

لاوہ(ایڈیٹرسے)اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کل تحصیل لاوہ کے گاؤں گوہل کا دورہ کریں گے،جہاں تمام سرکاری اداروں کا وزٹ اور اہلیان گوہل کے انتظامی مسائل بھی سنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر تحصیل لاوہ کے دور دراز گاؤں گوہل کا اہم دورہ کریں گے جہاں وہ گورنمنٹ گرلز/بوائز سکول، ویٹرنری ہسپتال اور بی ایچ یو گوہل وزٹ کریں علاوہ ازیں زیرتعمیر چرڑی پل کا بھی معائینہ کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ملک آصف کی قیادت میں گوہل کے ایک وفد نے میڈیا نمائندگان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں محمد نذیر کو گوہل کے دورہ کی اپیل کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں