477

پارٹیاں تبدیل کرنا کوئی اتنی بڑ بات نہیں،ہم نے ہمیشہ لوگوں کے لیے پارٹیاں تبدیل کی ہیں،ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ رہی۔ سردار غلام عباس خان

چکوال(نمائندہ بے نقاب)سابق ضلع ناظم اور این اے64سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار غلام عباس خان نے کہا ہے پارٹیاں تبدیل کرنا کوئی اتنی بڑ بات نہیں،ہم نے ہمیشہ لوگوں کے لیے پارٹیاں تبدیل کی ہیں، ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو ہمیشہ ہماری ضرورت رہی مگر ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ رہی ۔لوگ باتیں کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے مگر ہمارے لیے پاکستان ہی سب سے مقدم ہے مسلم لیگ ن چھوڑتے وقت اپنے گروپ کو فیصلے سے

آگاہ کر دیا تھا ،پاکستان تحریک انصاف کو اس لیے ترجیح دی ہے کہ عمران خان پاکستان کے مفاد کی بات کرتا ہے اور بے شک پاکستان تحریک انصاف ہی اس وقت وہ واحد سیاسی قوت ہے جو ملک کو نہ صرف استحکام دے سکتی ہے بلکہ حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کے لیے سرگرم عمل ہے وہ مائرز کالج چکوال میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر اور پی پی 21سے نامزد امیدوار راجہ یاسر سرفراز کی طرف سے منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سردار آفتاب اکبر ،فوزیہ بہرام، ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ، قاضی عامر نوید، راجہ ظفر نمبردار دھروگی راجگان، راجہ محمد افضل کالس، راجہ بابر کالس، راجہ عثمان ہارون اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں تاہم پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور سرکردہ راہنما جن میں ضلعی صدر سردار منصور حیات ،ٹمن،راجہ طارق کالس،علی ناصر بھٹی، کرنل سلطان سرخرو اعوان ،پیر شوکت کرولی ، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ ،ملک اختر شہبازاور شیخ وقار اس پارٹی میں شریک نہیں ہوئے ،سردار غلام عباس خان کا کہنا تھا کہ ان کا گروپ اپنے وعدوں پراڑ جانے والا گروپ ہے اور ہمیشہ اپنی کمٹمنٹ پر پورا اترا۔ یہی وجہ ہے کہ سردار گروپ ہر سیاسی پارٹی کی مجبوری رہا انہوں نے کہا کہ اب ہماری کمٹمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور میںآج ایک بار پھر یقین دہانی کراتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں