501

ٹمن ڈھوک چھجی،تیس سالوں سے سردار ممتاز ٹمن کے ساتھ منسلک لوگوں نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ن لیگ کی وکٹیں گرنا شروع ،تفصیلات کے مطابق ٹمن ڈھوک چھجی کی عوام نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں ،تیس سالوں سے سردار ممتاز ٹمن کے ساتھ منسلک لوگوں نےن لیگ کو خیر آباد کہہ کر ق لیگ میں شمولیت اختیار کر کی

،دعائے خیر میں حاجی عمر حبیب حافظ شیر خان اعوان ملک عاشق اعوان روھی ٹینٹ سروس ملک محمد الطاف ملک خالد ڈپٹی سیکرٹری زراعت اسلام آباد پوری برادری اور دوست احباب کے ساتھ ق لیگ میں شامل ہو گئے، اس موقع پر ڈھوک چھجی کے لوگوں کا کہنا تھا ن لیگی قیادت نے ہمیشہ اپنی عوام سے جھوٹے وعدے کئے ہیں،اور علاقہ کو محرمیوں کے سوا کچھ نہ دیا،مزید کہا کہ ہم برادری کے علاوہ علاقہ بھر میں ق لیگ کی بھر پور کمپین کریں گے ،حافظ عمار یاسر اور چودھری پرویز الہی کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں