746

سردارمحمدفیض ٹمن،نون لیگی امیدوارصوبائی اسمبلی ملک شہریاراعوان معصومانہ خفیہ ملاقاتوں کا پرده فحش

تلہ گنگ (محمودعلی شاکر) آذادامیدواراین اے65 سردار محمدفیض ٹمن،نون لیگی امیدوارصوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان معصومانہ خفیہ ملاقاتوں کا پرده فحش ہو گیا،عوامی حلقوں نے بابائے سیاست ملک سلیم اقبال اورانکے نواسے ملک شہریاراعوان کی شاطرانہ سیاسی حکمت عملی کو حلقہ عوام کے خلاف منافقت اور حال ہی میں نون لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر

چکوال ون سے الیکشن کے امیدوار سردار غلام عباس اور ق لیگ کے چکوال ٹو سے امیدوار چودھری پرویزالہی سے ملی بھگت اور نون لیگ کے امیدوار سردارممتاز ٹمن اور مسلم لیگ نواز کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کی سازش قرار دیا ہے-تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے مقامی بابائے سیاست ہمیشہ جھنڈی بتی سے لطف آشنا ملک سلیم اقبال نے گزشتہ الیکشن 2013میں اپنے داماد سابق چیرمین پمرا ملک مشتاق کے بھائی ق لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک ظہور انور کو نون لیگ کے ٹکٹ پر کامیابی دلوانے کے بعد ممبر قومی اسمبلی سردار ممتازٹمن کو دیوار سے لگانے کے تانے بانے بنتے رہے اور انکی وفات کے بعد اپنے نواسے شہریار اعوان کو ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ،اور دونوں نانا نواسہ نے اپنی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارممتاز ٹمن کے خلاف سردار غلام عباس اتحاد تشکیل دے کر ضلع کونسل کی چیرمین شپ کا حلوہ مانڈہ بھی جیت لیا،الیکشن 2018میں سردار غلام عباس تحریک انصاف سدھار گئے،اور نانا نواسہ نے اپنے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار ممتازخان ٹمن کے مقابلہ میں انکے بھانجے سردار فیض ٹمن سے اپنی شاطرانہ سیاست کے پہلے خفیہ اور اب کھلے ڈلے تانے بانے بنا لئیے ہیں،عوامی حلقوں نے منافقانہ سیاسی حکمت عملی پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس کو حلقہ عوام کے خلاف گھٹیا سازش قرار دیا ہے اورنون لیگی کی اندھی قیادت کو آنکھوں سے پٹی اتار کر پارٹی کے خلاف سازشیوں کو پہچاننے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں