553

حلقہ NA65چکوالIIپی پی23اور پی پی 24کے عام ووٹروں نے گاؤں اور گلی محلوں کے ابن الوقت سیاسی کھڑپینچوں کی مفاد پرستانہ سیاسی پالیسیوں کو رد کرتے ہوئے ن لیگ کے خلاف ووٹ دینے کے ارادے باندھ لئے

تلہ گنگ (اشفاق بڈھیال)حلقہ NA65چکوالIIپی پی23اور پی پی 24کے عام ووٹروں نے گاؤں اور گلی محلوں کے ابن الوقت سیاسی کھڑپینچوں کی مفاد پرستانہ سیاسی پالیسیوں کو رد کرتے ہوئے ن لیگ کے خلاف ووٹ دینے کے ارادے باندھ لئے ،

حلقہ پی پی23اور پی پی 24 پر کئے گئے خصوصی سروے کے دوران عام ووٹروں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے تیس سالہ دور اقتدار میں مقامی طور پر گاؤں اور گلی محلوں کے کھڑپینچوں نے پہلے ہونے والے الیکشن میں اپنی مرضی کے امیدواروں کو ووٹ دلا کر ذاتی مفادات حاصل کئے ،مگر کسی نے بھی عوامی مسائل پر توجہ نہ دی اور ہمیشہ عوامی مسائل سے دیدہ دانستہ طور پر چشم پوشی کی ہے،عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے امیدواروں کے کھوکھلے نعروں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے ،اب ووٹ کا استعمال عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ اب اکیسویں صدی میں عوام کو گلیوں ،نالیوں،اور کھمبوں کے نام پر مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ،اب عوام نالیوں ،گلیوں اور کھمبوں کی روایتی سیاست کو یکسر مسترد کرتی ہے ،عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کھمبوں اور ان پر لٹکتی تاروں کا کیا فائدہ جب ن لیگی حکومت ان میں بجلی دینے میں ناکام رہی ہے،اب عوام کو ان کھمبوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں