367

یونین کونسل ڈھرنال کو ساڑھے سات کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے پر ایم پی اے ملک شہریار اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وائس چیئرمین ملک اسلم۔

لاوہ(تحصیل رپورٹر) یونین کونسل ڈھرنال کو ساڑھے سات کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے پر ایم پی اے ملک شہریار اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وائس چیئرمین ملک اسلم

۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ڈھرنال کے وائس چیئرمین ملک محمد اسلم ،کیپٹن(ر) ملک مہرخان،جنرل کونسلر ملک الطاف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک شہر یار اعوان جوکہ ضمنی الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہوئے نہایت کم عرصہ میں ملک شہر یار نے بجلی کی مد میں تین کروڑ، سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے دو کروڑ اور گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کیلے اڑھائی کروڑ روپے فراہم کئے جس پر ہم اپنے نوجوان قائد اور فخر تحصیل لاوہ ملک شہریار اعوان کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اگلے قومی الیکشن میں بھی وفاؤں کا بھرپور اظہار کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں