398

حلقہ این اے 65کا سیاسی اکھاڑہ ن لیگی امیدواروں اورمقامی قیادتوں سمیت صوبائی امیدواروں کے مابین کھلی رسہ کشی اوراختلافات کا شاخسانہ

تلہ گنگ( محمودعلی شاکر ) حلقہ این اے 65.کا سیاسی اکھاڑہ نون لیگی امیدواروں اورمقامی قیادتوں سمیت صوبائی امیدواروں کے مابین کھلی رسہ کشی اوراختلافات کا شاخسانہ این اے 65 نون لیگی فتح کی علامت سمجھے جانے والے قلعہ معہ صوبائی حلقوں سمیت زمین بوس ھونے کے

آثار نوشتہ دیوار پر واضع نظر آنے لگے ھیں۔ نون لیگی اپنے امیدواروں کی یقینی شکست کوبھانپ کر کبھی آزاد امیدوار سردارمحمدفیض ٹمن اور کبھئ برادری اتحاد کے آزاد امیدوارکاملک اسد علی خان ڈھیر مونڈکا سہارہ اورکندھااستعمال کرنے پر مجبور ھو چکے ھیں۔ دوسری طرف مسلم لیگ قاف کے امیدوار چوھرری پرویز الہی اورانکے امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ عماریاسر کی حلقہ بھر میں طوفانی جارحانہ الیکشن مہم نے انہیں حلقہ کے سیاسی میدان فرنٹ فٹ پر جبکہ نون لیگ سمیت دیگر مخالف امیدواروں کو بیک فٹ پر لا کھڑا کیا ھے۔ تحریک انصاف اور قاف لیگ کی سیٹ ایڈجسمنٹ سے تحریک انصاف کے ورکروں ووٹروں کے نون لیگ کو شکست دینے کا حوصلہ مزید مضبوط ھو چکا ھے ۔مزکورہ سیاسی صورت حال میں جہاں نون لیگی امیدوار اور نون لیگی مقامی قیادت آپس میں اختلافات رسہ کشی اور دال جوتیوں میں بانٹتی نظر آتی ھے ۔ قاف لیگ اور تحریک انصاف اتحاد کے مشترکہ امیدوار چوھدری پرویز الہی اور انکے امیدوار صوبائی اسمبلی حافظ عمار یاسر قاف لیگ کے انتخابی نشان ٹریکٹر پر نون لیگی امیدواران کی نا قابل شکست سمجھے جانے والے قلعہ اور حوصلوں میں دراڑیں ڈال چکے ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں