383

حافظ عمار یاسر کی علاقہ کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،آمدہ الیکشن میں کوٹسارنگ سے واضع اکثریت سے کامیابی دلائیں گے،ڈاکٹر جاوید، تنویر اعوان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)حافظ عمار یاسر کی علاقہ کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،آمدہ الیکشن میں کوٹسارنگ سے واضع اکثریت سے کامیابی دلائیں گے،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جاوید، تنویر اعوان نے مسلم ق کے مرکزی رہنما حاجی عمر حبیب سے ملاقات کے دوران کئے ،

ان کا کہنا تھا کہ حاٖفظ عمار یاسر اور چودھری پرویز الہی تلہ گنگ کے غریب عوام کی آواز ہیں ،حافظ عمار یاسر نے اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود تلہ گنگ کی ترقی کے لئے بے شمار ترقیاتی کام کر وائے، آمدہ الیکشن میں ہم چودھری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اورحافظ عمار یاسر اور چوہدری پرویز الہی کی کا میا بی کیلئے دن رات ایک کر کے اپنے علا قے سے کا میاب کرائیں گے، مزید کہنا تھا کہ اب عوام ن لیگ کے تیس سالہ طویل ڈنگ ٹپاؤ کو رد کرتی ہے عوام باشعور ہو چکی ہے، مزید جھوٹ بول کر بے وقوف نہیں ،اقتدار کی چھتری ہٹتے ہی ن لگی حکمرانوں کو ووٹر یاد آگئے ہیں ،علاقہ کی ترقی کے لئے کچھ نہ کرنے والے ن لیگی حکمران اب کس منہ سے حلقہ کی عوام سے ووٹ مانگنے کا حق رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں