749

این اے65 سے آذاد الیکشن لڑنے کے دعوے دار سردار فیض ٹمن،ایک ھی کال پر پارٹی ٹکٹ کی امید میں لاھور ماڈل ٹاون یاترا پر پہنچ گئے

تلہ گنگ (محمودعلی شاکر)این اے65 سے آذاد الیکشن لڑنے کے دعوے دار سردار فیض ٹمن نون لیگی قیادت کی ایک ھی کال پر پارٹی ٹکٹ کی امید میں لاھور ماڈل ٹاون یاترا پر پہنچ گئے .

تاہم پہلے اجلاس میں ماموں سردارممتاز بمقابلہ بھانجے سردار فیض ٹمن کا قاف لیگ کے امیدوار چوھدری پرویزالہی تقابلی جائزہ کیا گیا ۔ اورفیصلہ کل تک موخر کر دیا گیا ۔ جوکہ آج مورخہ24 جون کو دوبارہ ماڈل ٹاون میں نون لیگی قیادت کی طرف سے دیا جائے گا ۔ واضع رہے لاہور روانگی کے وقت سردار فیض ٹمن کے سپورٹرز نے انکی کامیاب ٹکٹ سمیت واپسی پر گولوں پٹاخوں ڈھول دھمکوں کا انتظام کرلیا ہے . این اے 65. منفرد حلقہ ہے جہاں ماموں کے مقابلہ میں بھانجہ سردار فیض ٹمن سیاسی مخالفین سے پہلے اپنے حقیقی ماموں کا مقابلہ جیتے گا یا ہارےگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں