797

حلقہ این اے 65ڈرامائی تبدیلی،ن لیگی کے خوف ذدہ امیدواراں سر کے بل دوڑتے شہباز شریف کے دربارمیں،حلقہ عوام کی جنگ قرار دینا سراسر عوام کے ساتھ کھلا دھوکا ہے.

تلہ گنگ(محمودعلی شاکر)حلقہ این اے 65ڈرامائی تبدیلی،مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار چودھری پرویزالہی اورحافظ عمار یاسرکی بہتریں حکمت عملی نے نون لیگی قوتوں کو یکجا ہونے پر مجبور کر دیا،

مقامی سیاسی اجارہ دار پردھانوں ن لیگی ماموں ممتازٹمن انکے ناراض بھانجے فیض ٹمن،ملک سلیم اقبال اور انکا نواسہ شہر یار اعوان سردار ذوالفقاردلہہ کو ماڈل ٹاون سے فون کال پر طلبی،اپنی کمزورعوامی حمایت سے خوف زدہ ن لیگی امیدواراں سر کے بل دوڑتے شہباز شریف کے دربار میں جا پہنچے۔شہباز شریف کےدربار پر ماموں ممتاز ٹمن اور ان کے بھانجے فیض ٹمن میں صلح جبکہ سلیم اقبال اور ان کےنواسہ شہریار نے ملک فلک شیرکو سردارذوالفقار دولہہ کے حق میں دست بردارکروا کر مسلم لیگ ق کوٹف ٹائم دینے کا پلان بنالیاہے،ن لیگی قیادت اور سرداران ٹمن نے چودھری پرویزالہی حافظ عماریاسر کو تیسری مرتبہ ہرانے کے لیئےپرانی شراب حلقہ کی پگ وگ شگ جیساطریقہ واردات آزمانے اور عوام کو سہہ بارہ ماموں بنانے کا ڈرامہ تیار کرلیاہے۔جبکہ این اے 65کے عوام انتخابی مجمعوں اورگلی محلہ ھوٹلوں میں ن لیگی امیدواروں کے ماضی میں سردار فیض ٹمن کے چودھری پرویزالہی کے مقابلہ الیکشن میں پگ شگ کےنام پر عوام کو بےوقوف اور ماموں بنا کر وہی پگ استعفی دیکر حلقہ کی عوام کے منہ پر دے ماری اور پھر الیکشن میں چودھری پرویز الہی کی حمایت اور اب پھر پگ وگ کے نام پر ن کی چھتر چھاوں میں چودھری پرویز الہی کے ساتھ انتخابی معرکہ آرائی حلقہ عوام کی جنگ قرار دینا سراسر عوام کے ساتھ کھلا دھوکا اور ٹھگی قرار دیا جارہا ہے سیاسی سروے کے دوران عوامی حلقوں نے ن لیگ اور سرداران ٹمن کی مفاداتی سیاست کے خلاف تاریخی نتیجہ دینے کا عندیہ دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں