607

سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے تلہ گنگ کو یکسر نظر انداز کر کے اپنے چند قریبی دوستوں کو ہی نوازا ہے۔عوامی سروے

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب )اہلیان تلہ گنگ حلقہ پی پی 23 نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے تلہ گنگ کو یکسر نظر انداز کیا ہے پا نچ سالوں میں سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے چند قریبی دوستوں کو ہی نوازا ہے

وہ بھی چند گلیاں دے کر لو لی پوپ دیا گیا ہے جبکہ تلہ گنگ کو سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام بھی سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو ووٹ نہ دے کر نظر انداز کر ے ۔ سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کس منہ سے تلہ گنگ سے ووٹ لینے کی جسارت کریں گے ، جس نے ایک اینٹ تک لگا نا گورا نہیں کیا ۔ لہذا ذوالفقار علی کان دلہہ کو چاہیے کہ وہ ووٹ نہ ما نگنے آئیں ، ورنہ اُن کو اس کا نقصان اٹھا نا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں