356

تلہ گنگ ضلع اور لاوہ کی گیس میرے اولین ترجیحات میں ہے ، چوہدری پرویز الہی۔ تلہ گنگ و لاوہ کی عوام نے مجھے بے پنا ہ محبت دی، کامیاب ہو کر اس محبت کا قرض چکائیں گے ‘ چوہدری پرویز الہی

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)حلقہ این اے 65 سے ق لیگ کے امیدوار سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی اور پی پی 24 سے امیدوار حافظ عمار یاسرنے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع تلہ گنگ ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔ نواز شریف نے تلہ گنگ آکر جھوٹ بولا اور عوام سے ووٹ لیا لیکن ہم نے پہلے بھی ترقیاتی کام بھر پور کرائے ہیں اور اب بھی تلہ گنگ و لاوہ کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔ تفصیلات کے مطا بق حلقہ این اے 65 سے ق لیگ کے امیدوار چوہدری پرویز الہی اور پی پی 24 سے امیدوار حافظ عمار یاسرنے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے

کہا کہ نواز شریف نے تلہ گنگ آکر جھوٹ بولا اور عوام سے ووٹ لیا لیکن ہم نے پہلے بھی ترقیاتی کام بھر پور کرائے ہیں اور اب بھی تلہ گنگ و لاوہ کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔مزید کہا کہ حلقہ این اے 65 کی عوام نے ہمیشہ مجھے محبت دی اور میں نے پہلے بھی یہاں لاتعداد کام کرا ئے اور آئندہ بھی کا میاب ہو کر یہاں کی محرومیاں ختم کر نے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے۔ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے بات جیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ضلع تلہ گنگ میری اولین ترجیحات میں سے ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مخا لفین اپنی ہار دیکھتے ہو ئے بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر ایسا پروپیگنڈا کر تے ہیں کہ میں باہر سے آکر یہاں الیکشن لڑ رہا ہوں جبکہ ان کو سوچنا چاہیے کہ میں نے کام بھی تو باہر سے ہی آکر تلہ گنگ و لاوہ میں کرائے ہیں جبکہ یہاں پر رہ کریہاں کے سابق ایم این اے اور ایم پی ایز سے اپنی عوام کیلئے کچھ نہ کیا گیا۔کو ئی میگا پراجیکٹ تلہ گنگ و لاوہ کیلئے نہ لایا جا سکا۔ محلے و دیہات کی گلیوں نا لیوں تک محدود ایم این اے و ایم پی ایز کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگنے جا تے ہیں ، مزید کہا کہ تلہ گنگ و لاوہ کی عوام نے ہمیشہ مجھے عزت دی اس لئے یہ میرا دوسرا گھر ہے کا میا ب ہو کر حلقہ این اے 65 کی عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔ لاوہ میں سوئی گیس بھی پہنچائیں گے ۔ہم بھو لنے والوں میں سے نہیں ۔ اور ادھورے کاموں سے دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں