528

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع چکوال کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کردیا ، ملک فلک شیر اعوان کو مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کا صدر بنانے کاعندیہ

چکوال(نمائندہ بے نقاب) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع چکوال کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ، خواتین کی قومی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشستوں پر سابق ممبران اسمبلی کے ناموں کی منظور ی دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے64کے لئے سابق ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال، پی پی21کے لئے سابق ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان، پی پی22کے لئے سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان،این اے65کے لئے سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن، پی پی23کے لئے سابق ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان،پی پی24کے لئے سابق ایم پی اے ملک شہر یار اعوان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں، قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے سابق ایم این اے بیگم عفت لیاقت علی خان اور صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشست کے لئے سابق ایم پی اے مہوش سلطانہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے،ناراض مسلم لیگی رہنما اورمسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدرملک خالد نوابی نے پی پی22سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں اور ان کو تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چوآسیدنشاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی پی23سے امیدوار ملک فلک شیر اعوان نے ن لیگی امیدوار سردار ذوالفقار دولہہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا جس کے بعد ان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کا صدر بنانے کاعندیہ دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے پی پی23سے امیدوار محترمہ فوزیہ بہرام کو قومی اسمبلی کی مخصوص خاتون نشست کے لئے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں