253

حلقے کی یوتھ جھوٹے وعدوں سے تنگ آگئی ہے ،نوجوان ڈگریاں لے گر روڈ پر گھوم رہے ہیں،یوتھ ایم این اے شعیب اعوان اکوال

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) آواز صرف وڈیروں کی سنی جاتی ہے،اس کلچر کو ختم کر کے یوتھ کو انصاف دلائیں گے ،ان خیالات کا اظہار یوتھ ایم این اے حلقہ این اے 65شعیب اعوان اکوال نے اپنے ایک بیان میں کئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ حلقے کی یوتھ جھوٹے وعدوں سے تنگ آگئی ہے ،نوجوان ڈگریاں لے گر روڈ پر گھوم رہے ہیں ،ملک میں نوکریاں نہ ہونے کے برابر ہیں ، جس سے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔اس ملک میں ووڈیرہ شاہی قائم ہے اور آواز صرف وڈیروں کی سنی جاتی ہے، اس کلچر کو ختم کر کے یوتھ کو انصاف دلائیں گے ،مزید کہنا تھا کہ اب نوجوان نسل مل کر ملک سے ووڈیڑہ شاہی سے نجات دلائیں گے ، اور آمدہ الیکشن میں ووٹ کا صحیح استعمال کر کے حلقے کی عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کا کڑ ا احتساب کر یں گے،حلقے کی یوتھ کسی کی جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں کرتی ،اورحلقہ کی محرمیاں دور کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں