374

آمد ہ الیکشن ن لیگ کے مشکلات کا باعث بننے لگا،نون لیگ سے مایوس کارکن ق لیگ میں شامل

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)آمد ہ الیکشن ن لیگ کے مشکلات کا باعث بننے لگا،نون لیگ سے مایوس لوگوں نے نون لیگ کو خیرآباد کہ دیا ،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے65کی ترقی سے محروم عوام نے ن لیگ کو خیر آباد کہنا شروع کر دیا ،ڈھرنال کی گل شیر خیل ،سلامت خیل برادری ،شرال برادری،

فتح خان برادری ،عمرال برادری،زرال،برادری،حکمال برادری دلتال برادری،جمال برادری،مغل برادری،بھٹی برادری،سومرہ برادری سمیت دیگر متعدد برادریوں نے ن لیگ سے راہیں جدا کر کے حافظ عمار یاسر کو اپنا سیاسی رفیق بنا لیا ،اس موقع پر اہلیان ڈھرنال کا کہنا تھا کہ اب ہمیں مزید جھوٹے وعدوں پر بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ،ہم نے ہر الیکشن میں ن لیگ کی بھر پور سپورٹ کی ہے اور لیکن ہمیشہ ہمارے ساتھ جھوٹے وعدے کیا جاتے رہے ،منتخب ہونے کے بعد ایم پی اے اور ایم این اے نے علاقہ کی طرف دیکھنا تک گوارہ نہیں کرتے ،مزید کہا کہ اب ہم حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں ،جھوٹے وعدوں اور جھوٹے دعووں کا وقت گزر چکا ہے ، دوعاے خیر میں حاجی عمر حبیب رہنما پاکستان لیگ ق چیرمین یونین کونسل حاجی ملک ریاض اعوان اکوال رانا محمد شفیق نے شرکت کی ،اپنے خطاب میں حاجی عمر حبیب کا کہنا تھا کہ اب عوام با شعور ہو چکی ہے ،اسے کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتی ،عوام ملک لوٹنے والواں چوروں ،کرپٹ سیاسی عناصر کا اس الیکشن میں بھر پور احتساب کرے گی،چوہدری پرویز الٰہی اور حافظ عمار یاسر صحیح معنوں میں چکوال اور تلہ گنگ کے محسن ہیں،جتنے ترقیاتی کام پرویز الٰہی کے دور میں ہوئے اس کا عشر عشیر بھی باقی ادوار میں نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اس وقت حافظ عمار یاسر وہ واحد شخصیت ہیں جو اپنی جیب سے ترقیاتی کا م کروا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں