205

عوام نے اعتماد دیا تو پاکستان کو ریاست مدینہ کا بہترین نمونہ اور اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے،70سال کا عرصہ گذرچکا عوام کی تقدیر نہیں بدلی۔ڈاکٹر حافظ حمیداللہ

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب )ایم ایم اے کے امیدوار حلقہ این اے 65ڈاکٹر حافظ حمیداللہ اور قاری زبیراحمد اعوان نے تلہ گنگ میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پرانا لاری اڈامیانوالی روڈ تلہ گنگ میں متحدہ مجلس عمل کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے امیدوار پی پی24اور این اے 65ڈاکٹر حافظ حمیداللہ ،

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر قاری زبیراحمد اعوان ،مولانا محمد آزاد ،ملک امان اللہ ،حافظ محمد ادریس ،حافظ محمد عمران ،سید اختر شاہ،اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایم اے نے اپنتے منشور میں وطن عزیز کو درپیش تمام مسائل کا حل پیش کردیا ہے۔عوام نے اعتماد دیا تو پاکستان کو ریاست مدینہ کا بہترین نمونہ اور اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔70سال کا عرصہ گذرچکا عوام کی تقدیر نہیں بدلی۔ انشااللہ متحدہ مجلس عمل کی صالح قیادت اور منتخب نمائندے عوامی اعتماد پر پور ا اتریں گے۔ جس کے لئے کرپشن کا خاتمہ ملکی وسائل کی برا بری کی بنیاد پر تقسیم ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی متحدہ مجلس عمل کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے ترقی کا منصوبہ پیش کردیا ہے۔ جس کے مطابق خود انحصاری اور کفایت شعاری پیدا کرکے سودی نظام کا خاتمہ اور بیرونی قرضوں سے نجات ایم ایم اے کی ترجیحات ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ دینے والے حکمرانوں کو اقتدار سے چمٹے رہنے کا حق نہیں ہے۔ قوم خاندانی جماعتوں اور لچر پن کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل قوم کو دیندار اور ایماندار قیادت فراہم کرے گی۔ لوگوں کو اپنے بنیاد ی مسائل کا حل چاہیے، وہ روایتی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔صرف ایم ایم اے ہی متبادل نظام رکھتی ہے، جس کی بنیاد قرآن و سنت ہے ۔ہم کتاب کو اسلامی نظام کی علامت سمجھتے ہیں اور اسلامی نظام کے لئے کتاب پر مہر ثبت کریں گے تاکہ روز محشر بارگاہ الہی میں ہم سرخرو رہے کیونکہ ہم ذاتی مفادات اور پسند ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ عظیم مقصد کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور ووٹ کی پرچی کی طاقت سے اپنی جدوجہد کے ثمرات حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں