272

صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں منتخب میئرمیونسپل کارپوریشن، ڈپٹی میئر، چیئرمین ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی سمیت وائس چیئرمین ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی پر عام انتخابات 2018میں سرکاری وسائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی

چکوال( نمائندہ بے نقاب) نگران وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں منتخب میئرمیونسپل کارپوریشن، ڈپٹی میئر، چیئرمین ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی سمیت وائس چیئرمین ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی پر عام انتخابات 2018میں کسی بھی امیدوار کی انتخابی مہم چلانے، اسکے جلسہ میں جانے، سرکاری وسائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے

نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ چکوال کی ضلع کونسل سمیت تمام میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں نے اس پابندی کی سر عام خلاف ورزی شرو ع کر رکھی ہے اور جگہ جگہ سیاسی تقریبات میں ضلع کونسل چکوال کے وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ آف ڈھڈیال، میونسپل کمیٹی چکوال کے چیئرمین چوہدری سجاد احمد خان، وائس چیئرمین چوہدری قمر شدیال نظر آرہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی چوآ، کلرکہار، لاوہ اور تلہ گنگ سمیت بھون کے چیئرمین جو مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا کی خبروں میںآنے کی بجائے خفیہ طور پر اپنی اپنی جماعتوں کی مہم چلا رہے ہیں ادھر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم جو کہ ڈپٹی کمشنر چکوال کی سربراہی میں بنائی گئی ہے اور ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے کے لئے اس کے دو دو ممبران تقرر کیے گئے ہیں وہ سوئے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں اور ضلع چکوال میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی ہو رہی ہے کوئی ایکشن یا قانونی کاروائی نہ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں