622

نواز لیگ پراللہ کی گرفت سخت پڑ چکی ہے جب زوال آتا ہے ۔تو قدم الٹا پڑتا ہے، ہم نے ہمیشہ حلقہ عوام کی خدمت اور تعمیر ترقی سمیت اصولوں کی سیاست کو اہمیت اور فروغ دیاہے۔ سردار ممتاز خان ٹمن

تلہ گنگ (محمودعلی شاکر)ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر سابق ایم ین اے سردار ممتاز خان ٹمن نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ دیا تفصیلات کے مطا بق سردار ممتاز خان ٹمن کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نواز لیگ پراللہ کی گرفت سخت پڑ چکی ہے جب زوال آتا ہے ۔تو قدم الٹا پڑتا ہے۔

نواز لیگ کے سابق رکن اسمبلی سردارممتاز خان ٹمن کی نواز لیگ سے علیحدگی کے اعلان کے موقع پر گفتگو انہوں نے ٹمن ہاوس پر میڈیا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حلقہ عوام کی خدمت اور تعمیر ترقی سمیت اصولوں کی سیاست کو اہمیت اور فروغ دیاہے،نون لیگی قیادت نے ہماری شرافت اور وفاداری کا مذاق اڑایا ہے ۔ہمارے مقابلہ میں ان کو ترجیح دے دی گئی ہے۔ جنہوں نے پارٹی سمیت حلقہ عوام کے ساتھ ہمیشہ سازشیں ہی کی ہیں،ٹکٹ اس شخص کودی گئی ھے,جس نے پگ کو جوتے کی نوک پر اچھال کر استعفعیٰ دے دیاتھا اور عوامی مینڈیٹ کا تمسخر اڑایا تھا،انہوں نے کہا نواز لیگ روبہ زوال ہے اورہم نون لیگ کی بھر پورمخالفت,و مزاہمت بھی کریں گے۔اس موقع پر سردارممتازخان نے کہا دوستوں،ووٹروں سے مشاورت جاری ہے جلدہنگامی پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔مزیدکہا کہ ن لیگ کو ہم نے نہیں چھوڑا انہون نے ہمیں خود چھوڑ ہے اس لئے اب ہم ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کی مکمل مخالفت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں