249

پی ٹی آئی کو برا جھٹکا،یکے بعد دیگر دو امیدوار نا اہل،ورکزز حیران و پریشان مقامی قیا دت کے خلاف شدید احتجاج،

چکوال (نمائندہ بے نقاب)پی ٹی آئی کو برا جھٹکا،یکے بعد دیگر دو امیدوار نا اہل،ورکزز حیران و پریشان مقامی قیا دت کے خلاف شدید احتجاج،

تفصیلات کے مطابق چکوال کے حلقہ این 64اور پی پی 23سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار غلام عباس قومی اسمبلی کی نشست اور سردار آفتاب اکبر صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دے دیے گئے،سردار غلام عباس پر آر او کی عدالت میں قاضی عمر ایڈووکیٹ کی طرف سے اعتراض داخل کرایا گیاکہاین اے چونسٹھ کے امیدوار سردار غلام عباس نے اپنے کاغذات نامزدگی میں دو سو ستر کنال اراضی ملکیتی والد سردار حق نواز اور گیارہ کنال اراضی جو ان کی اہلیہ طاہرہ خاتون کی ظاہر نہیں کی جبکہ چھبیس لاکھ کے پالتومویشیوں کی مد میں ہونے وای انکم پر آج تک نہ کوئی ٹیکس ادا کیا نہ ہی این ٹی این نمبر رکھتے ہیں دو دفعہ ایم پی اے،ایک بار صوبائی وزیر او ر دو دفعہ ضلع ناظم چکوال رہے لوگوں پر ٹیک لگاتے رہے مگر آج تک خود ایک روپیہ ٹیکس اد ا نہیں کیا،ریٹرننگ آفیسر چکوال نے ان اعتراضات کو مسترد کر دیا تھا جس کے خلاف اعتراض کنندہ نے بائیس جون کو زعفران ذوالفی ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں قائم لایکشن ٹریبیونل کے جسٹس عباد الرحمٰن لودھی کی عدالت میں اپیل دائر کی جس پر پچیس جون کو سماعت مکمل ہونے کے بعدفیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا دوران سماعت سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کی سرزنش بھی کی گئی تھی اور محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں امیدواروں جو کہ چچا بھتیجا ہیں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ متعلقہ دونوں امیدوار صادق امین نہیں ہیں اور آئین کی دفعہ 62,63پر پورا نہیں اترتے لہٰذا انہیں تاحیات نااہل کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں