340

حلقہ پی پی21سے نامزد امیدوار مسلم لیگ ن چوہدری سلطان حیدر علی خان نے پی ٹی آئی کو دھوبی کی دکان قرار دے ڈالا،کہ لوٹوں سے تبدیلی نہیں آتی

چکوال(نمائندہ بے نقاب)حلقہ پی پی21سے نامزد امیدوار مسلم لیگ ن چوہدری سلطان حیدر علی خان نے پی ٹی آئی کو دھوبی کی دکان قرار دے ڈالا۔ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے

چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا کہ لوٹوں سے تبدیلی نہیں آتی ۔لوٹوں کی فوج اکٹھی کر کے عمران خان نے پارٹی کو دھوبی کی دکان بنا ڈالا ہے اور خود کہہ رہے ہیں کہ یہاں پر تمام لوٹوں کو پاک اور صاف کر کے دھوکر اسمبلی میں بھیجیں گے وہ مسلم لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ،انتخابی جلسہ میں جن سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ان میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری قمر شدیال، چوہدری ضمیر حسین ڈھاب، چوہدری اعجاز حسین منہاس آف چک نورنگ، ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ، رانا بشیر سراج، چوہدری سجاد حسین منہاس ڈھڈیال، خواجہ تنویر حسین، جسٹس (ر) مظہر حسین منہاس، ملک نوید احمد ،چوہدری جعفر سلطان،کونسلر عابد حسین منہاس، سابق کونسلر ملک عبدالرشید، کونسلر چوہدری شکیل ،حاجی راجہ عبدالحمید جنوال ٹاؤن، ذوالفقار حسین جنوال ٹاؤن، عرفان زیدی ایڈووکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں