140

ملک بھر کی طرح ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 83امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری،اٹھائیس جون کو کاغذات واپس لینے کا آخری دن ہے،کل انتیس جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں

چکوال(نمائندہ بے نقاب)ملک بھر کی طرح ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 83امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور اپیلوں کے خلاف سماعت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آج اٹھائیس جون کو کاغذات واپس لینے کا آخری دن ہے،کل انتیس جون کو

امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی،اور امیدواروں سے انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ کے لیے ٹخٹ اور درخواستیں طلب کی جائیں گی جبکہ تیس جون کو تمام امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کے بعد بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ شروع کر دی جائے گی جس کے بعد پچیس جولائی کو پولنگ ہو گی ،چکوال کے چھ ریٹر ننگ آفیسر نے 87امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کی فہرستیں انیس جون سے لیکر آج تک آویزاں نہ کی ہیں اسی طرح پارٹی نشانات اور آزاد امیدواروں کی سہولت کے لی انتخابی نشانات کا کتابچہ بھی دفاتر کے باہر آویزاں نہیں کیا گیا ،جس کی وجہ سے امیدوار مشکلات کا شکار ہیں،توقع کی جارہی ہے کہ این اے چوسنٹھ اور پی پی تئیس کی نشستوں پر تاحیات نااہل قرار دیے جانے والے امیدواروں کی اپیل کے فیصلے تک یا نئے امیدواروں کی نامزدگی تک بیلٹ پیپر کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں