352

پی ٹی آئی چکوال کے دوامیدواروں کی تا حیات نا اہل ہونے کے فیصلے کے بعد کارکنوں میں مرکزی اور مقامی قیادت کے خلاف شدید غم و غصہ،شہر میں ریلی نکالی اور شیر شیر آیا کہ نعرے

چکوال (نمائندہ بے نقاب ) پی ٹی آئی چکوال کے دوامیدواروں کی تا حیات نا اہل ہونے کے فیصلے کے بعد کارکنوں میں مرکزی اور مقامی قیادت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،پی ٹی آئی نظریاتی ورکرز سردار آفتاب اکبر اور سردار غلام عباس کی شمولیت پر شروع دن سے سراپا احتجاج تھے

کیوں کہ یہ دونوں سرداران اس قبل متعدد پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں اور ن لیگ کو چھوڑ کر حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ،ان کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے نظریا تی کارکنوں کو نظر انداز کر کے ٹکٹس ان کو جاری کر دیے تھے،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور کارکنوں نے دونوں سرداران کے تاحیات نا اہل ہونے پر شہر میں ریلی نکالی اور شیر شیر آیا کہ نعرے لگائے مٹھائیاں تقسیم کیں اور جشن منایا،اس کے علاوہ ٹیکس چور امیدواروں کے خلاف عدالتی فیصلے پر بھر پور خوشی کا اظہار کیا اور مجے کیوں نکالا کے نعرے لگائے ادھر تاحیات نااہل قرار دیے جانے ولاے سردار غلام عباس نے اپنے پیغام میں کہاکہ فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں