338

عداالتی فیصلے سے دوست اور کارکن مایوس نہ ہوں،ہم اپیل میں جائیں گے،ہم میدان کسی کے لئے خالی چھوڑیں گے ۔سردار غلام عباس

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ہم الیکشن بھرپور انداز سے لڑے گے بیک ڈور استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ،ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 64پر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار غلام عباس نے اپنی ناہلی کے بعد ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عدالتی فیصلے پر دوست اور

پارٹی ورکر مایوس نہ ہوں ،ہم اس فیصلے پر اپیل میں جائیں گے،ہم الیکشن بھر پور انداز سے لڑیں گے اور بیک ڈور سے داخل ہمیں ناک آؤٹ کرنے کی سوچ رہے ہیں ،ان کے لئے واضع کر دینا چاہتا ہوں کہ نہ ہم ناک آؤٹ ہوں گے اور نہ ہی ہم میدان کسی کے لئے خالی چھوڑیں گے ،انشاء اللہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا،مزید کہنا تھا کہ میرے دیہات میں موجود جائیدار نہ میں نے خریدی ہے نہ مجھے کسی نے گفٹ کی ہے، بلکہ یہ تمام جائیداد وراثتی ہے ، اگر انتقال نہیں ہو ا تو اس میں محکمہ مال کی غلطی ہے،اس میں میرے کوئی کوتاہی نہیں ہے،میں اپنے دوستوں اور پارٹی ورکروں سے گزارش کرتا ہوں کی اپنا حوصلہ بلند رکھیں ،25جولائی کا دن ہماری فتح کا دن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں