484

کسی بھی غیر ذمہ دار پارٹی کے لیے اپنے قیمتی ووٹ کا ضیاع نہیں کریں گے،جھوٹی سیاست سے تنگ آچُکے ہیں،اہل علاقہ تھوہا محرم خان

تھوہا محرم خان(الیاس شاہ)یونین کونسل تھوہا محرم خان 58کی ڈھوک داتا میں عوامی مسا ئل ا ور آمدہ الیکشن 2018 کے سلسلے میں سروے ،آمدہ الیکشن 2018میں ہم اپنے قیمتی ووٹ کو سوچ سمجھ کر پول کریں گے کسی بھی غیر ذمہ دار پارٹی کے لیے اپنے قیمتی ووٹ کا ضیاع نہیں کریں گے ،اہل علاقہ ۔.

تفصیلات کے مطابق آمدہ الیکشن 2018کے سلسلے میں یونین کونسل تھوہا محرم خان 58کی ڈھوک داتا پر کئے گئے خصوصی سروے کے دوران عوامی وسماجی حلقوں نے مقامی سیاسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ،عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہم لوگ جھوٹی سیاست سے تنگ آچُکے ہیں اور آمدہ الیکشن میں ہم اپنے قیمتی ووٹ کی تذلیل نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنا قیمتی ووٹ کسی ایسے شخص کو دیں گے جو غیر ذمہ دار ہو جو ووٹر کی قدر نہ کرے جب بھی الیکشن قریب ہوتے ہیں تو طرح طرح کے سنہرے خواب ہماری آنکھوں کو دکھا دیتے ہیں جو بعد ازاں جھوٹے ثابت ہوتے ہیں ڈھوک داتاکے رہائشی محمدفاروق اور محمد شیرکا کہنا تھا کہ تھوہا محرم خان تا ڈھوک داتا روڈعرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ چکاہے ہم نے کئی باراس روڈ کی مرمت کے لیے مقامی نمائندگان سے التجا ء کی کہ اس روڈ کو اپنا سمجھ کر مرمت کروا دیں لیکن ہماری کوئی بھی سنوائی نہیں ہوئی اور تو اور ہماری ڈھوک پر دوپرائمری سکول قائم ہیں ایک بوائز اور گرلز کا ،لیکن جب سے یہ سکول تعمیر ہوئے ہیں آج تک ان سکولوں کو بجلی فراہم نہیں کی گئی جبکہ دونوں سکولوں سے ملحقہ گھروں میں بجلی موجود ہے اس کے علاوہ انکا مزید کہنا تھا کہاگرہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم آمدہ الیکشن کا بائیکاٹ بھی کریں گے جبکہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے ہمارے مطالبات تسیلم کرو اور ووٹ لو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں