389

سردار عباس و سردار آفتا ب آج کی طرح 25جولائی کو بھی سرخرو ہوں گے‘ مشترکہ بیان

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) سردار عباس خان اور سردار آفتاب خان جس طرح عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں اسی طرح انشاء اللہ 25جولائی کو عوامی عدالت سے بھی سرخرو ہوں گے،ملک قدیر باز،ملک احمد نواز جھابری،ملک صفدر اعوان،ملک سلیم کوٹسارنگ،صوبیدار شریف،ملک حسین علی

،ملک عون،حسن شاہ دھولر،ملک اسحاق جیسال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سردار عباس خان اور سردار آفتاب خان جس طرح عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں،سی طرح انشاء اللہ 25جولائی کو عوامی عدالر سے بھی سرخرو ہوں گے،کیونکہ ہمارا لیڈر نہ کرپٹ ہے اور نہ ہی چور،سردار عباس خان اور سردار آفتاب خان باکردار اور عوامی نمائندے ہیں،جولوگ عدالت کے ذریعے ہمارا راستہ روکنا چاہتے ہیں،ان کے لئے پیغام ہے کہ میدان چھوڑ کر نہ بھاگنابلکہ مقابلہ کرنا ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور عوامی خدمت کو ترجیح دی،مگر مخالفین نے تھانہ کچہری اور کرپشن کی سیاست کی،اب انشاء اللہ 25جولائی کو ان کو یوم حساب ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں