313

پی پی چوبیس سے آزاد امیدوار سید فیصل شاہ ہمدانی کا جیپ نشان آلاٹ ہونے کے بعد حلقے کا طوفانی دورے، اگر عوام نے موقع دیا تو علاقے کی قسمت بدل کر رکھ دیں گے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) پی پی چوبیس سے آزاد امیدوار سید فیصل شاہ ہمدانی کا جیپ نشان آلاٹ ہونے کے بعد حلقے کا طوفانی دورہ -یونین کونسل کوٹ قاضی، یونین کونسل ڈھرنال ۔یونین کونسل نکہ کہوٹ ، میونسپل کمیٹی لاوہ کی متعدد برادریوں نے سید فیصل شاہ ہمدانی کی حمایت کا اعلان کر دیا-

سید فیصل شاہ ہمدانی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور صرف عوامی خدمت ہے اگر عوام نے موقع دیا تو علاقے کی قسمت بدل کر رکھ دیں گے-نوجوانوں کو حقیقی تبدیلی نظر آئے گی اقتدار میں آکر علاقے کی پسماندگی کو ترقی میں تبدیل کر دیں گے -پی پی چوبیس میں کئی دیہات اور ڈھوک ایسے ہیں جہاں پر بجلی ،گیس ،پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اور بنیادی سہولت جو کہ عوام کا حق ہے اس کے لیے منتیں سماجتیںیا ڈہروں پر جانا پڑتا ہے اس کلچر کے خاتمے کے لیے نوجوانوں نے میرا ساتھ دیناہے -پولیس کلچر کے خاتمے کے لیے بھی بزرگوں کا تعاون درکار ہے -خواتین کے لیے گھریلو انڈسٹری کا بہت بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا-بے روزگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے علاقے کی خدمت ہمارے بزرگ صدیوں سے گھر رہے ہیں اور آئندہ بھی ہمارے دروازے سے عوام کو مایوسی نہیں ہو گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں