509

این اے 65اور PP-24کے ریٹرننگ آفسران نے امیدواروں کو نشا نات آلاٹ کرکے حتمی فہرست جاری

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب) NA-65 اور PP-24کے ریٹرننگ آفسران نے امیدواروں کو نشا نات آلاٹ کرکے حتمی فہرست جاری کر دی NA-65-میں چوہدری پرویزالٰہی مسلم لیگ ق ٹریکٹر، ملک ہاشم خان PPPP تیر،میجر (ر) محمد یعقوب سیفی TLPکرین، ڈاکٹر محمد حمید اللہMMA کتاب،ڈاکٹر قاضی محمد عامرPDJP عدالتی ہتھوڑا ،محمد فیض ٹمن PMLN شیرجبکہ تین آزاد امیدوار وں سردار منصور حیات ٹمن جیپ

، محمد جہانگیر ملک بالٹی اور ملک ملازم حسین کو بیلچے کا نشان آلاٹ کیا گیا -چار امیدواروں ملک اسد ڈھیر مونڈ ،ملک یاسر پتوالی اور حافظ عمار یاسر اور سردار ممتاز خان ٹمن سابق ممبر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی نشست سے کاغذات واپس لے لیے ہیں PP-24-میں آٹھ امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے جن میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) محمد سلطان سرخرو اعوان ، سردار امجد الیاس، ملک اسد کوٹگلہ، ملک عابد تھوہا، ملک محمد اقبال ڈھلی ، محمد اقبال اختر ڈھرنال ،ملک اسد علی ڈھیر مونڈاور یاسر پتوالی شامل ہیں -حتمی فہرست میں حافظ عمار یاسر پاکستان مسلم لیگ ق ٹریکٹر،ملک ہاشم خان PPPP تیر،حافظ عبدالغفورTLP کرین ،ڈاکٹر محمد حمید اللہ MMA کتاب ،ملک شہر یار اعوان PMLN شیر اوردوآزاد امیدواروں ملک آفتاب کو بالٹی اورسید فیصل شاہ کو جیپ کا نشان آلاٹ کر دیا گیا-سردار ممتاز خان ٹمن اور اسد ڈھیر مونڈ کے کاغذات واپس تو ہو گے ہیں لیکن فیصلہ الیکشن کمیشن کا ہوگا کیونکہ دونوں امیدواروں نے مقررہ وقت میں کاغذات واپس نہیں لیے-فائنل فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست چکوال ٹوپر نو امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں جبکہ پی پی چوبیس صوبائی اسمبلی پر سات امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں