102

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرائیں گے، امیدواروں کو تحریری طور پر ہدایت نامہ جاری۔مانیٹرنگ آفیسرغلام صغیر شاہد

چکوال( نمائندہ بے نقاب) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرائیں گے، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر چکوال وڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن آف پاکستان غلام صغیر شاہد نے آج ضلع چکوال کے مختلف امیدواروں کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر

دیئے جانے والے شوکاز نوٹسز میں ان امیدواروں کی طلبی کے موقع پر کیا،ڈپٹی کمشنر چکوال نے حلقہ این اے64سے امیدوار پاکستان تحریک انسانیت ڈاکٹر محمد طفیل، مسلم لیگ (ن) کے میجر طاہر اقبال، ملی مسلم لیگ کے عبداللہ نثار، سردار غلام عباس خان آزاد امیدوار ، سردار آفتاب اکبرخان،پی پی21سے ن لیگ چوہدری سلطان حیدر علی خان، پی ٹی آئی کے راجہ یاسر سرفراز، ملی مسلم لیگ ایوب کہوٹ، پی پی22سے پی ٹی آئی کے راجہ طارق کالس،ن لیگ ملک تنویر اسلم سیتھی، پی پی23سے سردار آفتاب اکبر(پی ٹی آئی)، ملک تنویر حسین تحریک لبیک اور دیگر امیدواروں کو تحریری طور پر ہدایت نامہ جاری کیا جس کے مطابق دیواروں پر پوسٹرز، لکھائی، پینافلیکس ، گاڑی کے شیشوں پر لگائے جانے والے تمام پینافلیکس ، پارٹی جھنڈے بھی ہٹانے کاکہا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو امیدوار کی ناہلی کا ریفرنس بھی بھجوایا جائے گا۔یا د رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (ن) کے امیدوار حلقہ این اے64چوہدری عمران قیصرعباس، پی پی کے ملک جبار حسین چلہ، تحریک لبیک کے سید تصدق منظوراور دیگر امیدوار اس انتخابی خلاف ورزی سے اور شوکاز نوٹسز سے بچ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں