334

یونین کونسل بڈھیال میں بڑی سیاسی تبدیلی،ملک محمد نواز (شان اعوان ہوٹل)اپنے حلقہ احباب سمیت ق لیگ میں شامل

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)یونین کونسل بڈھیال میں بڑی سیاسی تبدیلی،ملک محمد نواز (شان اعوان ہوٹل) نے اپنے حلقہ احباب سمیت ق لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق سردار ممتاز خان ٹمن کے دیر ینہ ساتھی ملک محمد نواز (شان اعوان ہوٹل)نے اپنی برادری اور حلقہ احباب سمیت حلقہ این اے 65 اور حلقہ پی پی 24 سے سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کی ہدایت پر چودھری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر کی حمایت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر حافظ عمار یاسر،حاجی عمر حبیب، سردار ممتاز خان ٹمن کے دست راست ملک امیر خان ٹمن،حاجی نزاکت وائس چیرمین،حاجی یونس سنگوالہ،ملک عاصم ڈھوک بھڑا،ملک عابداگرال،حاجی محرم سنگوالہ،حاجی محرم بڈھیال،حاجی جاوید سنگوالہ سمیت عمائدین علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔واضع رہے کہ یونین کونسل بڈھیال سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے سے علاقہ کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں