363

ملک سلیم اقبال کے دیرینہ ساتھی، سیاسی و سما جی شخصیت امتیاز اختر اعوان نے راہیں جدا کر لیں

ابتدا ء سے ہی ملک سلیم اقبال گروپ کے ساتھ چلتے آرہے ہیں لیکن اب اپنے نئے سیاسی لا ئحہ عمل کا فیصلہ دوستوں اور برادری سے مشورہ کے بعد کریں گے

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)ملک سلیم اقبال کے دیرینہ ساتھی، سیاسی و سما جی شخصیت امتیاز اختر اعوان نے ملک سلیم اقبال گروپ سے سیاسی تعلق ختم کر نے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطا بق ملک سلیم اقبال کے درینہ ساتھی امتیاز اختر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ابتدا ء سے ہی ملک سلیم اقبال گروپ کے ساتھ چلتے آرہے ہیں لیکن اب ہم ملک سلیم اقبال گروپ سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں اور اپنے نئے سیاسی لا ئحہ عمل کا فیصلہ دوستوں اور برادری سے مشورہ کے بعد کریں گے ۔ فی الحال ہم نے کسی پارٹی میں شمو لیت کا فیصلہ نہیں کیا ، آج شام دوستوں اور برادری کو اکٹھا کر کے مشورہ کیا جا ئے گا اور نیا سیاسی لا ئحہ عمل اتفاق را ئے سے تہہ کیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں