256

ملک باز خان چیئر مین یو نین کو نسل بڈھیال اور ملک محمد اعجاز سا بق نا ظم یو نین کو نسل بڈھیال نے ق لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

تلہ گنگ ( فلک شیر فلکی)بڈھیال میں ن لیگ کو بہت بڑا دھچکا ،ن لیگی دھڑے نے ق لیگ کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا،سا بق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے ق لیگ کے امیدواروں کی الیکشن مہم کا باضابطہ آغاز کر تے ہو ئے بڈھیال میں پہلا کھڑاک کر دیا

،تفصیلات کے مطا بق سا بق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے ق لیگ کے امیدواروں کی الیکشن مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔سردار ممتاز خان ٹمن کی ہدایات پر اُن کے گروپ کے دیر ینہ ساتھی ملک محمد نواز (شان اعوان ہوٹل)،ملک باز خان چیئر مین یو نین کو نسل بڈھیال، ملک محمد ممتاز کو نسلر بڈھیال نے اپنی برادری سمیت ق لیگ کے امیدواروں حلقہ این اے 65 سے چوہدری پرویزالہی اورپی پی 24 سے حافظ عمار یاسر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ان سمیت سردار غلام عباس خان گروپ کے ملک محمد اعجاز سا بق نا ظم یو نین کو نسل بڈھیال نے بھی اپنی برادری سمیت ق لیگ کے امیدواروں حلقہ این اے 65 سے چوہدری پرویزالہی اورپی پی 24 سے حافظ عمار یاسر کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر حافظ عمار یاسر،حاجی عمر حبیب، سردار ممتاز خان ٹمن کے دست راست ملک امیر خان ٹمن،حاجی نزاکت وائس چیئرمین بڈھیال،حاجی یونس سنگوالہ،ملک عاصم ڈھوک بھڑہ،ملک عابداگرال،حاجی محرم سنگوالہ،حاجی محرم بڈھیال،حاجی جاوید سنگوالہ سمیت عمائدین علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں