273

بیرونی حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،عوام درآمد شدہ امیدوار کو قبول نہیں کرے گی.ملک شہر یار اعوان

دندہ شاہ بلاول (نثار احمد ملک ) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی چوبیس ملک شہر یار اعوان نے کہا ہے کہ حلقے کی عوام درآمد شدہ امیدوار کو قبول نہیں کرے گی

اور بیروانی حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔ دندہ شاہ بلاول میں نمبردار ہاؤس میں پہلی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے نامزدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک شہر یار اعوان نے کہا کہ کارنر میٹنگ میں موجود ہر شخص اس مہم کو اپنی ذاتی مہم سمجھ کر محنت کرے ۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔ بہت حد تک ہم ان مسائل کو حل کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں لیکن مختصر وقت ہونے کے باعث میں ایک سال کے عرصے کے دوران ان مسائل کو ختم کرنے میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو پایا ۔کارنرمیٹنگ میں نمبر دار ملک خان محمد ۔ ملک محمد اشتیاق ۔ ملک حاجی اصغر ۔ سید عبد اللہ شاہ ۔سیدغلام اکبر اور ملک ہاشم سمیت اہلیان دندہ شاہ بلاول کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں