123

چک نورنگ میں راجپوت برادری ،منہاس برادری اور دیگر بڑی برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان

چکوال(نمائندہ بے نقاب) چک نورنگ میں راجپوت برادری ،منہاس برادری اور دیگر بڑی برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان کر دیا اور این اے64پر میجر(ر) طاہر اقبال اور پی پی21پر چوہدری سلطان حیدر علی خان کو کامیاب بنانے کے لیے دعائے خیر کہہ دی۔

چک نورنگ میں حاجی احمد خان مالک،راجہ خالد کلیال ،حاجی محمد خان گرداور اور فخر چک نورنگ اعجاز حسین منہاس کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں راجپوت برادری ،منہاس برادری اور دیگر بڑی برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔جن سرکردہ شخصیات نے اجلاس میں شرکت کی اور مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ان میں محمد اکرم، محمد عارف، محمد شکیل، محمد افضل ،محمد اصغر، محمدطارق، قمر عباس، عمران عباس، محمد بشیر، شیر زمان، محمد شریف، احتشام عباس، محمد نعمان، محمد عثمان، حافظ نعمان، حاجی محمد خان، ذیشان عباس اور عرفان حیدر شامل ہیں۔اس موقع پر راجہ خالد کلیال اور اعجاز حسین منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچیس جولائی کو عوام تعمیر و ترقی کے تسلسل کے لیے میجر(ر) طاہر اقبال اور چوہدری حیدر علی خان کو کامیاب بنائیں۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے او ر2013کے انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی ضلع بھر کی تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے دوسری مرتبہ چھکا لگائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں