75

متحدہ مجلس عمل کا نشان کتاب انقلاب کا منشور ہے ہم قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔قوم 25 جولائی کا دن کرپٹ سیاستدانوں کے لئے یوم الحساب بنادے. میاں مقصود احمد

تلہ گنگ (اشفاق احمد ملک) متحدہ مجلس عمل کا نشان کتاب انقلاب کا منشور ہے ہم قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے۔قوم 25 جولائی کا دن کرپٹ سیاستدانوں کے لئے یوم الحساب بنادے۔

ان خیالات کااظہارایم ایم اے پنجاب کے صدر میاں مقصود احمد ،علامہ سبطین سبزواری،امیدوار این اے 65پی پی 24ڈاکٹر حافظ حمیداللہ ،قاری زبیراحمد،محمد آصف اشرف،قاری فضل محمد کاشف،سید مظہر کاظمی،مولانا عبدالستار،مولانا آزاد بھٹی،پروفیسر ملک امیر محمد خان ،سلطان العارفین سمیت دیگر مقررین نے متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام تلہ گنگ میں ایک بڑے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علماء کنونشن میں تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ سے سینکڑوں علماء اکرام نے شرکت کی ۔ایم ایم اے کے صوبائی اور ضلعی قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 25 جولائی کو دیندار عوام انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر ایمانی فریضہ ادا کرے تلہ گنگ اور لاوہ کے دین دوست عوام نے ہمیشہ علماء کرام کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نے صالح قیادت کا انتخاب کیا ہے اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرپشن سے پاک اور دیانتدار لوگوں کا انتخاب کریں انہوں نے کہاکہ کتاب علم شعوراورآگاہی کانام ہے باشعورلوگ انتخابی نشان کتاب پرمہرلگائیں۔ ملک موجودہ حالات میں جن مسائل کا شکار ہے ان سے نجات دلانے کی صلاحیت صرف متحدہ مجلس عمل کی پڑھی لکھی اور کرپشن سے پاک ایماندار قیادت کے پاس ہے، یہ قیادت جب پارلیمنٹ میں ہو گی تو ملک کا قبلہ درست ہو جائے گا۔ متحدہ مجلس عمل کا مقصد دیگر جماعتوں کی طرف سیاست او رپیسہ بنانانہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت اور پاکستان کے اندر نظام مصطفی ﷺکا نظام نافذ کر نا ہے۔نظام مصطفی ﷺکے نظام انسانوں سے لے کر جانور کے حقوق کی پاسبانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے منشور میں بجلی،پانی، غربت کا خاتمہ،ڈیموں کی تعمیر، تعلیم وصحت اور روزگار کی سہولتیں عوام کو فراہم کرنا سرفہرست ہیں آج تلہ گنگ لاوہ کے علماء نے ایم ایم اے کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے انشاء اللہ 25 جولائی کو پورے ملک میں ایم ایم اے شاندار کامیابی حاصل کرئے گی ۔انہو ں نے کہا کہ مجلس عمل کی حکومت کشمیر کی آزادی، قبلہ اول کی حفاظت، روہنگیا، فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا تحفظ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے قوم کو ایک نعمت سے نوازا ہے اب اس انعام کی قدر کرنااور دینی جماعتوں کا ساتھ دینا عوام کا کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ دینی جماعتیں اقتدار میں آئیں گی تو ملک میں اسلام کا بول بالا ہوگا اور نظام مصطفی کے نفاذ کی منزل قریب آئے گی۔اور ہم عالم اسلام کو متحد کر کے امت مسلمہ کو سپر پاور بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں