259

گائے اور بھینس کو ٹیکہ لگا کر دودھ حاصل کرنا قانونی جرم ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر عمران حسین

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)گائے اور بھینس کو ٹیکہ لگا کر دودھ حاصل کرنا قانونی جرم ہے اور

جو بھی ایسا کرے وہ سزا سے بچ نہیں پائے گا اسکی فوری نشاندہی ہمارے محکمہ کے افسران کو کی جائے فوری ایکشن ہو گا ان خیالات کا اظہارٖڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل تلہ گنگ و لاوہ ڈاکٹر عمران حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ٹیکے پر حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے اگر کو ئی چوری چھپے ٹیکے کا استعمال کر رہا ہے تو اس کی نشاندہی کر نا عوام کا قومی فریضہ ہے -اس ٹیکے کی وجہ سے انسانوں میں مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں حکومت نے مکمل تحقیقات کے بعد اس پر پابندی عائد کی ہے اور بچے سب سے زیادہ ایسے دودھ سے متاثر ہوتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں