92

موضع ڈھرنال اہلیان ڈھوک پندھال کا سردار ممتاز خان ٹمن کی ہدایت پر حافظ عمار یاسر کی حمایت کا اعلان، مسلم لیگ ن کو آمدہ الیکشن میں شدید مشکلات کا سامنا

تلہ گنگ (نمائندہ بے نقاب)موضع ڈھرنال اہلیان ڈھوک پندھال کا سردار ممتاز خان ٹمن کی ہدایت پر حافظ عمار یاسر کی حمایت کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کو آمدہ الیکشن میں شدید مشکلات کا سامنا ،موضع ڈھرنال کی ڈھوک پندھال اوردلتال برادری کی عوام نے

سردار ممتاز خان ٹمن کی ہدایت پر حافظ عمار یاسر اور چودھری پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر ملک حافظ عمار یاسر،سردار ممتاز خان ٹمن ،سردار ممتاز خان ٹمن کے دست راست امیر خان ٹمن ،چیرمیں یارن خان،کونسلر حاجی قاسم، حاجی خضر حیات ،ملک اقبال ،چودھری احمد خان ،ایریا منیجر سٹیٹ لائف ملک مشتاق اعوان،ایریا منیجر سٹیٹ لائف ملک اسحاق حسر ت سمیت بڑی تعداد نے حصہ لیا ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عماریاسر کا کہنا تھا کہ ووٹ بہت مقدس امانت ہے ،ووٹ کو ضائع نہ کیا کریں اس ووٹ کے پیچھے آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے ،ووٹ کے ذریعے جو حقوق مجھے آ پ لوگ دیں گے ،انشاء اللہ ہم لوگوں کی محرمیوں کو دور کریں گے،ہم پانی ،علاج کی سہولیات سے محروم ہیں ،جس کو عوام نے 2008میں اپنا نمائندہ منتخب کیا ،اس نے دو سال میں اپنی سیٹ چھوڑ کر لوگون کے ووٹ کی توہین کی ہے،پگ کا نعرہ لگا کر منتخب ہونے والے نے دوسال بعد عوام کی پہنائی ہوئی پگ کو پاؤں تلے روند ڈالا ،امیر خان ٹمن کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سردار ممتاز خان ٹمن کا الیکشن ہے ،جن لوگوں نے سردار ممتاز خان ٹمن کے مشن اور ترقی کو روکا،ان کو 25جولائی کو پتا چلے کا کہ مفادات کی سیاست عوام یکسر مسترد کرتی ہے ،ہم نے ہمیشہ غریب کی بات کی اور سردار ممتاز خان ٹمن عوامی نمائندے ہیں ،پگ کا نعرہ لگانے والوں نے ہی عوام کی دی ہوئی پگ پاؤن تلے روند ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں