149

زمانہ ہم سے بخوبی واقف ہے ہم نے کبھی منافقانہ کردار ادا نہیں کیا -ملک ممتاز حیدر

تلہ گنگ(نمائندہ بے بقاب)زمانہ ہم سے بخوبی واقف ہے ہم نے کبھی منافقانہ کردار ادا نہیں کیا -ملک ممتاز حیدر

تفصیلات کے مطابق ملک ممتاز حیدر,ملک نواب خان اور ملک سجاد حیدر نے تھوہا محرم خان میں مشاورت کے لیے اپنے دوستوں کا اکٹھ کیا تمام دوستوں نے اپنے فیصلے کا حق ملک ممتاز حیدر گروپ کو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کا پر فیصلہ قبول ہے جس پر ملک ممتاز حیدر نے کہا کہ ہم سردار عباس خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کے اتحادی پینل پی پی 23 سردار آفتاب اکبر,پی پی 24میں حافظ عمار یاسر اور حلقہ این اے پینسٹھ میں چوہدری پرویز الہی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور ہم نے کبھی گتاوا نہیں بنایا ہم جس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اسے بھی معلوم ہوتا ہے اور جس کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں اسے بھی معلوم ہوتا ہے ہم سردار عباس خان کی سربراہی میں ان کے مکمل اتحادی گروپ کی حمایت کرتے ہوئے ان کی جیت کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تمام دوستوں نے ملک ممتاز حیدر گروپ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں