178

ق لیگ اور پی ٹی آئی کا تلہ گنگ میں مشترکہ مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ،بھر پور شو آف پاور ،مخالفین پریشان


تلہ گنگ (نما ئندہ بے نقاب)گذشتہ روزق لیگ اور پی ٹی آئی کا تلہ گنگ میں مشترکہ مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ،بھر پور شو آف پاور ،مخالفین پریشان ۔تفصیلات کے مطا بقگذشتہ روزق لیگ اور پی ٹی آئی کا تلہ گنگ میں مشترکہ مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا جس میں پا کستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کی مقا می قیادت جس میں حافظ عمار یاسر ، سردار آفتاب اکبر سمیر دیگر سابق ن لیگی ملک اسد علی ڈھیر مونڈ ،سابق ن لیگی ملک خالد ٹہی ،مشتاق حسین میروی،رہنما ء پی ٹی آئی پیر نثار قاسم جو جی ، محتر مہ فوزیہ بہرام ،سردار امجد الیاس ، ملک اسد کوٹگلہ ،کرنل سلطان سرخرو، ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک یاسر پتوا لی اعوان ، حکیم نثار احمد ،ملک فدا حسین ، ملک قدیر احمد ،ملک ممتاز حیدر تھو ہا محرم خان نے جلوسوں کے ہمرا ہ بھر پور شر کت کی ، تحریک انصاف کے جیا لوں اور ق لیگ کے سپوٹران سے پنڈال کھچا کھچ بھرا رہا ۔جس سے مخالفین کی پریشا نی بڑ ھ گئی ۔ اس موقع پر حافظ عمار یاسر نے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ الیکشن 2018 ء میں عوام چوروں اور لٹیروں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں گے ،انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹ سے ہمیں مضبوط کریں ،دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پی پی 23 پر سردار آفتاب اکبر اور پی پی 24 پر حا فظ عمار یاسر اور این اے 65 پر چو ہدری پرویز الہی کی کا میابی عوام کی کا میا بی ہے ، اس لئے حلقہ کی عوام کو ووٹ کا استعمال اپنے خیر خواہوں کیلئے کر نا ہو گا۔مزید مقررین کا کہنا تھا کہ عوام ترقی کی خواہاں ہے۔ اللہ نے ہمیں اقتدار دیا تو انشا ء اللہ عوامی توقعات کو پورا کر نے کے لئے اپنی تمام تر توانا ئیاں برؤئے کار لا دئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں