117

ٹہی ملک سلیم اقبال سے 30سالہ رفاقت ختم ، کیپٹن (ر)غلام شبیر ،صادق حسین،مشتاق حسین میروی،ملک دوست محمد ،ملک اشرف،سابق کونسلر ملک فضل الرحمن،ملک محمد جمیل کا دوست احباب اور برادری سمیت حافظ عمار یاسر کی حمایت کا اعلان،

تلہ گنگ (محمود علی شاکر)یونین کونسل ٹہی ملک سلیم اقبال سے 30سالہ رفاقت ختم ،کیپٹن (ر)غلام شبیر ،صادق حسین،مشتاق حسین میروی(میروی ٹینٹ سروس ٹہی)ملک دوست محمد ،ملک اشرف،سابق کونسلر ملک فضل الرحمن،ملک محمد جمیل کا دوست احباب اور برادری سمیت حافظ عمار یاسر کی حمایت کا اعلان،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ٹہی سے مسلم لیگ ن کو شدید دھچکا ،مسلم لیگ ن کا مضبوط سمجھے جانے والے ڈھرے نے ملک سلیم اقبال سے 30سالہ رفاقت ختم کرکے حافظ عمار یاسر سے سیاسی راہیں جوڑ لیں اور حافظ عمار یاسر کے

ساتھ حلقہ این اے65میں چودھری پرویز الہی اور پی پی 23سے سردار آفتاب اکبر کی حمایت کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر مختلف برادریوں کی سرکردہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے امیدوار حافظ عمار یاسر نے کہا خدارا اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں آپ کا ووٹ آپ کی نسلوں کو سنوار بھی سکتا ہے اور بیگاڑ بھی سکتا ہے،آپ کے ووٹ سے ملک و قوم کے لئے مخلص قیادت آپ کی نسلوں کو سنوار سکتی ،گلیوں، نالیوں اور تھانہ کچہری کی سیاست سے نکلو،جب آپ علاقے کے لئے آپ کی نسلوں کے لئے دردردل رکھنے والا لیڈر منتخب ہوگا تو آپ یہ مسائل خود بخود حل ہونا شروع ہوجائیں گے،ہم ایسے لوگوں کو ووٹ دے دیتے ہیں جو ہمیں تھانہ کچہریوں میں الجھا کر رکھتے ہیں جمع پونجی لگوانے کے بعد ہمدرد بن کر آخر میں راضی نامہ کروا دیتے ہیں اور پھر ہم ساری زندگی اس کے گیت گاتے رہتے ہیں،ہم انشاء اللہ اس کلچر کو ختم کریں گے،ایک گلی اور نالی کی خاطر ہم ووٹ ایسے لوگوں کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں،اب ایسا نہیں ہوگا،ہم انشاء اللہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کریں گے،تلہ گنگ کو ترقی سے محروم رکھنے والوں کا آپ کو احتساب کرنا چاہیئے، 25 تاریخ آپ کا ووٹ ایسے لوگوں کے لئے احتساب کا دن ہوگا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں