52

یس ایچ او تھانہ لاوہ راجہ محمد عجائب خان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی،دوران چیکنگ بھاری مقدار میں منشیات اور ہیروئن برآمد

لاوہ(حفیظ اﷲ ملک)ایس ایچ او تھانہ لاوہ راجہ محمد عجائب خان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی، دندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ بھاری مقدار میں منشیات اور ہیروئن برآمد، 9C کے تین الگ الگ مقدمات درج ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لاوہ راجہ محمد عجائب خان نے اپنے ملازمین مدثر احمد،ارشد نواز،محمد افضال،ساجد خان،وحید طارق اور محمد عمران کے ہمراہ دندہ شاہ بلاول چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ وزیرستان کے تین ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور ہیروئن برآمدکرکے 9c کے تین الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔راجہ محمد عجائب خان کی اس دبنگ کاروائی پر عوامی و سماجی حلقوں نے انہیں اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں