45

ملک شہریار اعوان کا چنگا میں کھڑاک،کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسے میں تبدیل

لاوہ(نمائندہ بے نقاب)ملک شہریار اعوان کا چنگا میں کھڑاک،کارنر میٹنگ ایک بڑے جلسے میں تبدیل۔دس ماہ کے مختصر عرصے میں آپ کا بھرپور مقدمہ لڑا ہوں اگر پانچ سال کیلئے مجھے منتخب کریں تو علاقہ کی تقدیر بدل دوں گا۔امیدوار برائے پی پی چوبیس ملک شہریار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوسی لاوہ رورل کے گاؤں چنگا میں مسلم لیگ(ن) کی کارنر میٹنگ ایک بہت بڑے جلسہ میں تبدیل ہو گئی۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین یوسی لاوہ رورل ملک جاوید نے کہا کہ ہمارے سیاسی اجتماعات سے مخالفین کو شدید تکلیف ہوتی ہے جس کا ہمیں احساس ہے مگر ہم صرف سیاسی اکٹھ نہیں بلکہ عملی طورپر کام بھی کرکے دکھا تے ہیں۔بعد ازاں ملک شیراعوان نے کہا کہ ملک شہریار اعوان سے ہمیں ابھی تک بہت امیدیں وابستہ ہیں یہ ہمارے حلقے کی عزت ہے اور ہم نے اپنی عزت کا بھرپور دفاع کرنا ہے جبکہ حاجی ملک لعل خان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں ملک شہریار نے کوئی کام نہیں کروائے حالانکہ انتہائی مختصر عرصہ میں ملک شہریار اعوان نے نہ صرف لاوہ میں بلکہ پورے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور ملک ظہور انور مرحوم کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بھی اپنی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جبکہ گوہل اور جھلی جیسے دور دراز علاقوں میں بجلی دی ہے جبکہ چنگا تا لاوہ خستہ حال سڑک کو کار پٹڈ روڈ میں تبدیل کروایا ہے۔بعد ازاں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 ملک شہریار اعوان انے خطاب میں کہا کہ اہلیان چنگا کے پرجوش استقبال پر اہلیان چنگا کا انتہائی مشکور ہوں اور تاحیات اس محبت کا مقروض رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جو ترقیاتی کام اس مختصر وقت میں کروائے ہیں یہ میرا آپ پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ میرا فرض تھا اور آپ مجھے آئندہ پانچ سال کیلئے منتخب کریں تو سڑکوں،سکولوں ،ہسپتالوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے متعلق سہولیات سے علاقہ بھر کو آراستہ کروں گا ۔کارنرمیٹنگ کا انعقاد چیف ملک اکبرخان،ملک جاوید اقبال وائس چیئرمین یوسی لاوہ رورل،ملک منظور کونسلر،ملک غلام محمد، ثاقب عثمان،ملک شیراعوان،حاجی الطاف،زاہد آتش،سید ریاضت شاہ،شیخ شوکت محموداور الحاج ملک احمد خان سمیت دیگر منتظمین نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں