317

موضع بڈھیال میں عوام نے کرپٹ ٹولے کومسترد کر دیا ،ووٹ کی طاقت سے اہلیان بڈھیال نے بڈھیال اسیڈیم میں ہونے والی کرپشن کا بدلہ چکا دیا۔ملک اشفاق احمد

تلہ گنگ(نمائندہ بے نقاب) موضع بڈھیال کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک اشفاق احمد نے الیکشن کے بعد میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے

کہا کہ موضع بڈھیال میں عوام نے کرپٹ ٹولے کومسترد کرتے ہوئے حافظ عماریاسر اور چوہدری پرویزالہی کو بے مثال کامیابی دلا کر یہ ثابت کیا ہے کہ اہلیان بڈھیال چوروں کے یار نہیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ لوگوں کا احتساب کرنا جانتے ہیں ووٹ کی طاقت سے اہلیان بڈھیال نے بڈھیال اسیڈیم میں ہونے والی کرپشن کا بدلہ چکا دیا ہے میں اہلیان بڈھیال اور یونین کونسل بڈھیال میں پرویز الہی کو 2000سیزائد ووٹوں کی برتری دلوانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اہلیان بڈھیال اور اہلیان یونین کونسل بڈھیال چوروں اور ڈکیتوں اور کرپٹ سیاسی مداریوں کااسی طرح احتساب کرتے رہیں گیں پاکستان بھر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے اور امید کرتا ہوں کہ اس ترقی سے اہلیان بڈھیال اور یونین کونسل بڈھیال بھی مستفید ہوں گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں