1,405

صوبہ پنجاب کی وزارت اعلی ٰ کا تاج چکوال انتہائی پڑھے لکھ اور شریف گھرانے کے سپوت یاسر سرفراز کے سر سجنے کے امکانات ،راجہ یاسر سرفراز پنجاب کے متوقع عبوری وزیر اعلیٰ ہو سکتے ہیں

چکوال(شفیق ملک سے)ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی وزارت اعلی ٰ کا تاج چکوال انتہائی پڑھے لکھ اور شریف گھرانے کے سپوت یاسر سرفراز کے سر سجنے والا ہے ، راجہ یاسر سرفراز پنجاب کے متوقع عبوری وزیر اعلیٰ ہو سکتے ہیں تاہم ان کی شخصیت کے اعلیٰ اوصاف کے پیش نظر یہ

تعیناتی مستقل بھی ہو سکتی ہے، تاریخ اپنے آپ کو دوہراتی ہے،1934میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب سر خضر حیات کے دور میں راجہ سرفراز خان رئیس آف چکوال اس وقت کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ چکوال کا اقتدار کوٹ سرفراز کے ارد گرد گھومتا تھا۔قصبہ مرید کے فتح خان بتاتے ہیں کہ نور خان گاندھی اس وقت وزیراعلیٰ خضر حیات کیخلاف بڑی تقرریں کرتے تھے، خضر حیات نے انہیں ایک مربہ الاٹ کیا تو پھر وہ گوشہ نشین ہوگئے۔ اب82سال کے بعد تاریخ نے پھر اپنے آپ کو دوہرایا اور راجہ سرفراز خان کا پوتا راجہ یاسر ہمایوں سرفراز صرف حلقہ پی پی21پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوا ہے مگر ان کا شمار متوقع وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے ،2012میں کوٹ سرفراز چکوال میں عمران خان کی آمد ہوئی تو اس وقت راجہ یاسر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے اپنی اس تقریر میں کہا تھا کہ ملک میں تبدیلی لانے کیلئے مجھے راجہ یاسر جیسے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے راجہ یاسر سرفراز فیورٹ بتائے جا رہے ہیں۔ راجہ یاسر سرفراز امریکہ کی یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور تعلیم کے حوالے سے بڑی دور کی نظر رکھتے ہیں۔ ضلع چکوال میں او لیول اور اے لیول کی جدید تعلیم کے بانی ہیں۔ جبکہ ان کے دادا راجہ سرفراز نے1948میں موجودہ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کی ناصرف اپنی 104کنال اراضی حکومت کو فراہم کی بلکہ شرط کے مطابق ایک لاکھ روپے اس وقت نقد بھی پنجاب حکومت کو دیا جس کے نتیجہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سطح پر قیام پاکستان کے بعد قائم ہونے والا واحد ڈگری کالج تھا اور اسی کالج کی بدولت یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء وطالبات نے ملک بھر میں اہم عہدوں تک رسائی حاصل کی ۔ جنرل عبدالمجید ملک، جنرل عبدالقیوم، خواجہ بابر سلیم محمود(تمغہ امتیاز) سابق چیف سیکرٹری افضل کہوٹ اور کئی دیگر نامور شخصیات اس کالج سے فیض یاب ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں