264

ضلع چکوال کے معروف اداکار مسعود جاوید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،نماز جنازہ چکوال کے نواحی قصبہ بھون میں ادا کی گئی

کلر کہار (نمائندہ بے نقاب) ضلع چکوال کے معروف اداکار مسعود جاوید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ چکوال کے نواحی قصبہ بھون میں ادا کی گئی

نماز جنازہ میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان بھون میں سپرد خاک کر دیا گیا مسعود جاوید نے چکوال راولپنڈی کے بے شمار سٹیج ڈراموں میں کام کیا اگر یہ کہا جائے کہ وہ ضلع چکوال کے تمام فنکاروں کے استاد تھے تو غلط نہ ہو گاا نہوں نے ٹیلی فلمیں بھی تخلیق کیں حال ہی میں وہ فلم چاند محبت کا پیاسا بنا رہے تھے کہ گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو گئے انہوں نے ضلع چکوال میں من بھاون آرٹس کونسل کی بنیاد رکھی اور کئی نئے چہرے متعارف کرانے کا اعزاز بھی حاصل کیا اداکار مسعود جاوید کی وفات پر علاقہ ونہار کے سینئر صحافی ریاض ملک ، ملک ندیم نورپور، معروف لوک گلوکار ملک ناصر بھلیال، تسلیم مودی نورپور، ابرار صنم اور اسد قیوم نے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں