726

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی چوہدری برادران سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات۔

چکوال( نمائندہ بے نقاب)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے جمعرات کے روز لاہور میں چوہدری برادران سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور

چوہدری پرویز الہٰی کو حلقہ این اے65چکوال دو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ جبکہ چوہدری پرویز الہٰی، چوہدری شجاعت حسین اور مونس الہٰی جو اس موقع پر موجود تھے انہوں نے بھی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ چوہدری پرویزالہٰی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مل کر پورے ملک اور پنجاب کے عوام کی خدمت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں