105

حالیہ انتخابات ضلع چکوال میں انتہائی پرامن منعقد ہوئے ہیں ا،لیکشن کے حوالے سے پورے ضلع کے گیارہ تھانوں میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن

چکوال(نمائندہ بے نقاب)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے جمعرات کے روز بتایا کہ حالیہ انتخابات ضلع چکوال میں انتہائی پرامن منعقد ہوئے ہیں اور

پورے ضلع سے کسی بھی مقام پر کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں آئی اور الیکشن کے حوالے سے پورے ضلع کے گیارہ تھانوں میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔ اپنے دفتر میں سینئر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے مزید بتایا کہ اب ضلع سے منشیات اور ناجائز اسلحے کا خاتمہ میری پہلی ترجیحات ہیں اور اس کیلئے بڑی مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانی اڈے پر پٹھان تاجر کو قتل کرنے والے ملزمان کی ایک گھنٹے کے اندر گرفتاری سرکلاں پولیس چوکی کا بڑا کارنامہ ہے اور ان کی جرات اور بہادری پر سرکلاں پولیس کونقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ڈی پی او نے بتایا کہ ضلعی پولیس چکوال میں نئے بھرتیاں ہو رہی ہیں جبکہ چینی انجینئرز کی حفاظت کیلئے خصوصی پولیس قائم کی جا رہی ہے اور یہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہونگی اور اس کیلئے جو قواعد و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں اس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں