272

این اے65چکوال دو سے خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین الیکشن لڑیں گے اس حوالے سے مقامی طور پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی

چکوال( نمائندہ بے نقاب)این اے65چکوال دو سے خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین الیکشن لڑیں گے اس حوالے سے مقامی طور پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے۔حلقہ این اے 65کی نشست خالی ہونے کی جوں ہی اطلاعات آئی ہیں بھانت بھانت کے امیدوار بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ معتبر حلقوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے سردا رممتاز ٹمن

سے جو وعدہ کیا تھا وہ اس پر قائم ہیں اور چوہدری پرویز الٰہی نے سردار ممتاز ٹمن کو گرین سگنل دے دیا ہے یہی وجہ ہے کہ سردا رممتا زٹمن ائیر مارشل نور خان نواسے سردار شہروز خان کو میدان میں اتارنے کے خواہشمند ہیں سردار فیض ٹمن شکست کھانے کے بعد اگلے مقابلے کے لیے پھر تیار ہیں مسلم لیگ ن نے ہوش کے ناخن لیے اور ملک سلیم اقبال نے اپنی تجربہ کاری کا فائدہ اٹھایا تو پھر ایک مشترکہ امیدوار یقیناً مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست سے دو چار کر سکتا ہے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ضمنی الیکشن پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت کی نگرانی میں ہو گا اور اس کیلئے بہت ہی غیر معمولی کارکردگی دکھانی ہو گی سردار منصور ٹمن ، پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ مجلس عمل اور دیگر جماعتوں نے متحد ہو کر اپنا کوئی مشترکہ امیدوار نکالا تو پھر یقینی طور پر حلقہ این اے 65پر کانٹے دار مقابلہ ہو گا ۔جبکہ دوسری طرف ایم پی اے حافظ عمار یاسر کی پوری خواہش اور کوشش ہو گی کہ تلہ گنگ ، لاوہ اور ونہار کا جو عوامی مینڈیٹ سامنے آیا ہے اس کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ ب شروع ہو گیا ہے ضلع چکوال کی سیاست میں اب گجرات کا عمل دخل کلیدی ہوگیا ہے اور اس حوالے سے ایم پی اے حافظ عمار یاسر کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں